ملک بچانے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ سید بشیرحسین شاہ

پاکستان عوامی تحریک این اے 49 کے انتخابات اشتیاق احمد میر ایڈووکیٹ صدر اور راجہ اعجاز منیر جنرل سیکرٹری منتخب
نومنتخب عہدیداران کو سید بشیر شاہ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، ملک محمدحفیظ، غلام علی خان، قاری منہاس اور دیگر کی جانب سے مبارکباد
پاکستانی قوم کو ملک کے وسیع تر مفاد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی پروگرام کا ساتھ دینا ہوگا۔ اشتیاق احمدمیر ایڈووکیٹ

پاکستان عوامی تحریک این اے 49 کے انتخابات تحریک منہاج القرآن این اے 49 کے صدر سید بشیر حسین شاہ کی زیرسرپرستی منعقد ہوئے۔ اس موقع پر باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے عہدیداران کا چناؤعمل میں لایاگیا، جس کے مطابق اسلام آباد کے معروف ماہر تعلیم پروفیسر اشتیاق احمد میر ایڈووکیٹ صدر اور راجہ اعجاز منیر جنرل سیکرٹری، ملک تنویر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، راجہ ظفر خان نائب صدر اور سید عالم باچہ سیکرٹری کوآرڈینیشن منتخب ہوئے۔

انچارج میڈیا سیل غلام علی خان نے بتایا کہ الیکشن کے لئے باقاعدہ الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا۔ الیکشن کمشنر کی ذمہ داری صدر تحریک منہاج القرآن این اے 49 سید بشیرحسین شاہ نے ادا کی اور جمہوری طریقے سے بذریعہ ووٹنگ عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اس موقع پر نومنتخب صدر پاکستان عوامی تحریک این اے 49 فیڈرل ایریا اشتیاق احمد میر نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کی جدوجہد ایک الگ مملکت کے قیام کے لئے تھی جہاں پر بسنے والے عوام رنگ و نسل، فرقہ پرستی سے پاک آزاد زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں مرد، خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان سب کی مشترکہ جدوجہد اور قربانیوں کے بعد قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں مملکت خداداد ریاست پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ آج پاکستان بچانے کا وقت ہے لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کے مرتکب سیاست دانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا اور غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک بچانے کے لئے نکلنا ہوگا۔

سید بشیر شاہ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کے پیغام کو گھرگھر پہنچانے کے لئے اپنا کردارادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے۔

نو منتخب جنرل سیکرٹری راجہ اعجاز منیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 30 دن کی سکرٹنی کی بات کرنا ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 مارچ کو راولپنڈی میں ہونے والا عوامی انقلاب مارچ اور جلسہ ملکی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top