17 مارچ کو راولپنڈی لیاقت باغ میں ہونے والے جلسے میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کریں گے، ڈاکٹر رحیق عباسی

مورخہ: 04 مارچ 2013ء

پاکستان عوامی تحریک نے قوم کو ان کے اصل دشمن کی پہچان کرا دی
17 مارچ کو اہلیان راولپنڈی لیاقت باغ میں ایک تاریخی عوامی اجتماع کے گواہ بنیں گے

17 مارچ کو راولپنڈی لیاقت باغ میں ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کریں گے اور راولپنڈی کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا عوامی اجتماع سیاست میں نئے رجحان کو جنم دے گ۔ پاکستان عوامی تحریک نے قوم کو انکے اصل دشمن کی پہچان کرا دی ہے جو پچھلے 65سالوں سے ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گذشتہ روز 17مارچ کو راولپنڈی میں ہونیوالے جلسے کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور،حنیف مصطفوی،ساجد محمود بھٹی،جواد حامد،قاضی فیض الاسلام،عبد الحفیظ چوہدری اور فیاض وڑائچ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک برادری ازم، غنڈہ گردی، کرپشن، کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ، بے کرداری اور نااہلیت کے ستونوں پر کھڑے نظام انتخاب کو زمین بوس کرنے کیلئے زندگی کے ہر طبقے کو اپنی جدو جہد میں شریک کر رہی ہے۔ جب تک اس نظام کی چھت کو گرایا نہیں جاتا جتنے بھی الیکشن کر ا لیں ملک بحران سے نہیں نکل سکتا۔

انہوں نے کہاکہ 17 مارچ کو اہلیان راولپنڈی لیاقت باغ میں ایک تاریخی عوامی اجتماع کے گواہ بنیں گے اور یہ جلسہ ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی رسم سے ملک کبھی بھی حقیقی تبدیلی سے ہمکنار نہیں ہو گا۔ حقیقی تبدیلی تبھی ممکن ہے جب نظام انتخاب بدلنے کے لئے قوم اپنے کردار کو پہچان لے گی۔ انتخابی نظام بدلے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top