منڈی بہاؤ الدین: پاکستان عوامی تحریک کی موٹر سائیکل ریلی

مورخہ: 16 مارچ 2013ء

پاکستان عوامی تحریک منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ شرکاء ریلی ہاتھ میں پرچم اٹھائے موجودہ نظام انتخاب کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت اور امیدواران کی سکروٹنی آرٹیکل 62، 63 کے تحت نہ ہوئی تو یہ الیکشن ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن صاف و شفاف اور آزادانہ ہوتے دکھائی نہ دیے تو ہم اس انتخابی نظام کے خلاف عوامی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اب تک کے اقدامات اور کمزور فیصلوں سے اس کی غیر جانبداری اور آزادانہ حیثیت 18 کروڑ عوام کی نگاہوں میں مشکوک ہوگئی ہے اور یوں لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن چند ایک سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں آ کر کرپٹ سیاست کو جتوانے اور ریاست پاکستان کو ہروانے کی سازش کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ ڈگریوں کے حوالے سے اپنے اصولی موقف سے پسپائی کے بعد الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کے نئے فارم سے بھی پیچھے ہٹتا نظر آ رہا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top