ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو بہترین ناظم اعلیٰ قرار دیتے ہوئے نشان منہاج ایوارڈ کا اعلان

مورخہ: 20 مارچ 2013ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو بطور ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شاندار خدمات سرانجام دینے پر نشان منہاج ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی بطور ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن تعیناتی مورخہ 17 مارچ 2003ء کو عمل میں آئی تھی۔ موصوف تحریک کی 32 سالہ تاریخ میں سب سے طویل ترین دور کے لئے ناظم اعلی رہے۔ ان کا دور اس حوالے سے منفرد ہے کہ ان دس سالوں میں سے چند سال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان میں عدم موجودگی کے بھی شامل ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کی دس سالہ بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں کامیاب ترین ناظم اعلی قرار دیا اور ان کے لئے نشان منہاج ایوارڈ کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر رحیق عباسی آکسفورڈ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنسز میں پی ایچ ڈی کے بعد پاکستان تشریف لائے، وہ اوائل عمری میں منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے عہدیدار رہے، جبکہ وہ پی اے ٹو شیخ الاسلام بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ موصوف یوتھ سے اوپر ترقی کرتے ہوئے اعلی ناظم اعلی بنے، اب وہ بطور صدر پاکستان عوامی تحریک خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
AL-HIDAYAH, Quran Festival, Quran Art Work, al-Hidayah Research Institute, al-Hidayah eLearning Institute
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top