ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں پاکستان کلب ہانگ کانگ کا عشائیہ

مورخہ: 29 مارچ 2013ء

پاکستان کلب ہانگ کانگ کی طرف سے صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں مورخہ 29 مارچ 2013ء کو عظیم الشان عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ہانگ کانگ بھر سے مختلف اہم سیاسی، سماجی، مذہبی اور اہم شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا مشن دینِ حق کی اقامت کا مشن ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری اُمت مسلمہ کی ترقی خوشحالی اور عزت کے لئے کام کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن نے ہر مشکل مرحلہ پر اور ایسے حالات میں جب لادینی قوتیں اسلام کو دہشت گرد مذہب ڈکلیر کرنے پر تُلی ہوئی تھیں دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کر کے دشمنوں کی سازشوں کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا پر ثابت کر دیا کہ اسلام پیار، مُحبت، رواداری اور امن کا دین ہے، اسلام میں کسی دہشت گرد کی کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی دہشت گردوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان میں ظالمانہ اور استحصالی نظام کے خاتمے کی جدوجہد کا آغاز کر چُکے ہیں، ہماری جدو جہد کا مقصد پاکستان سے ظالمانہ نظام کا خاتمہ اور پاکستانی عوام کو اُن کے حقوق دلانہ ہے۔ الیکشن نہ ہمارا پیشہ ہے اور نہ مجبوری ہے اِسی بنا پر ہم آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لے کر پاکستانی قوم کو باور کرا رہے ہیں کہ ہمارے مسائل کا حل الیکشن نہیں موجودہ نظام کے خاتمے میں ہے۔ جب تک یہ غریب کا دُشمن نظام ختم نہیں ہو گا اُس وقت تک پاکستانی عوام کی حالت نہیں بدل سکتی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر مرحلہ پر منہاج القرآن کا ساتھ دیا اور منہاج القرآن کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اپنے قائد کی آنکھوں کو ٹھنڈا کر رہے ہیں۔

اس عظیم الشان عشائیہ میں محترم سکندر باچا صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ، امجد نیاز جنرل سیکرٹری منہاج ایشن کونسل، حاجی قمر زمان منہاس صدرپاکستان ایسوسی ایشن ہانگ کانگ، محمود احمد پاکستان قونصلیٹ ہانگ کانگ، علامہ محمد رمضان سیالوی، علامہ مفتی محمد اسد صدیق، علامہ قدرت اللہ سلطانی، علامہ قاری صابر حُسین صابری، علامہ احمد جمال ناصر، علامہ حافظ سید تنویر شاہ، علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چُنگ کے علاوہ ہانگ کانگ کی بزنس کمیونٹی اور منہاج القرآن کے اہم رفقاء نے بھی خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ :طاہر محمود

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top