ابوظہبی: علامہ شاہد حمید گل کی والدہ کے انتقال پر مرکزی قائدین کا اظہار تعزیت

مورخہ: 27 جون 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی میں متحرک کارکن، نطامت امور خارجہ کے سابق سیکرٹری کمیونیکیشن اور منہاجین علامہ شاہد حمید گل کی والدہ محترمہ آج نارنگ منڈی پاکستان میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئیں۔ انا للہ واناالیہ راجعون

علامہ شاہد حمید گل کی والدہ محترمہ کے انتقال پر بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران نے علامہ شاہد حمید گل کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرحومہ نیک، پارسا، پرہیزگار، متقی اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی عاشق رسول تھیں جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے ۔ یقینا ان کا نعم البدل دنیا میں کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اوران کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔علامہ محمدشاہد حمید گل صاحب سے اظہار تعزیت کرنے والے ان سے نیچے دیئے گئے نمبر اور ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیںَ

موبائل فون نمبر: 00971-558454365
ای میل: abuyumna76@gmail.com

پاکستان (محمد وسیم افضل)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top