عید ہو یا رمضان المبارک، سیلاب ہو یا زلزلہ منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن ہر موقع پر قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔ راضیہ نوید

منہاج القرآن ویمن لیگ منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تعاون سے غریب اور مستحق خاندانوں کی کفالت کے لئے سرگرم عمل ہے۔ نصرت امین
مستحق افراد کی بحالی کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا کردار مثالی ہے۔ سیدہ فردوس(اے پی ایم ایل)
300 مستحق خاندانوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
آئندہ بھی غریب اور مستحق افراد کی بحالی کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تعاون سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی
غریب، بے سہارا اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا عنقریب انعقاد کیا جائے گا

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر راضیہ نوید نے کہاہے کہ اسلام امن، سلامتی، محبت اورامن کا دین ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہاجرین و انصار کو یکجا کرکے ایک عظیم مثال قائم کی تھی۔ عید ہو یا رمضان المبارک، سیلاب ہو یا زلزلہ تحریک منہاج القرآن اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے ہر موقع پر اپنے غریب بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے احکامات کے مطابق تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ہر شہر اور ہر قصبے میں مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک رکھنے کے لئے رمضان پیکیج تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام رمضان پیکیج کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ابرار رضا ایڈووکیٹ، فاروق بٹ، مصطفی حسین خان، غلام علی خان، عرفان طاہر، سعید نیازی، قاسم مرزا اور دیگر بھی موجودتھے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام کمیونٹی سنٹرکراچی کمپنی اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 300 مستحق خاندانوں میں روز مرہ گھریلو اشیاء پر مشتمل رمضان پیکج تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل اسلام آباد کی رہنما سیدہ فردوس اور دیگر خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ نصرت امین نے کہا کہ قومی سرمائے کی حیثیت تمام لوگوں کے لئے ایسی ہے جیسے جسم کے لئے خون ہوتاہے جسم کے کچھ حصوں تک خون پہنچے اور کچھ تک نہ پہنچے تو وہ حصے خون سے محروم ہوجائیں تو وہ مفلوج ہو جائیں گے۔ یونہی اگر دولت اوپر کے طبقے کے افراد تک ہی محدود رہے گی اور نیچے کی اکثریت اس سے محروم رہے گی تو وہ افراد بھی معاشرے کا مفلوج طبقہ کہلائیں گے۔ قوم کی اکثریت تک دولت پہنچانے کے لئے اسلام نے زکوۃ کے نام سے موسوم ایک نظام وضع فرمایا ہے جس کے ذریعے معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے افراد کو معاشی طور پر بحال رکھاجا سکتا ہے۔ زکوٰۃ ایک ایسا مربوط نظام ہے جس کے ذریعے صاحب نصاب سے رقم وصول کر کے مستحق افراد کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔ اسلام نے اس نظام کے قیام و استحکام کی باقاعدہ ترغیب دی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے غریب اور مستحق خاندانوں کی کفالت کے لئے سرگرم عمل ہے اور عید کے بعد اجتماعی شادیوں کے سلسلے کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top