سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزارات پر حملہ کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ عبدالستار نیازی

گوجرخان : شام میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزارات مقدسہ پر حملے کرنے والے مسلمان تو درکنار انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔ دہشت گردی کی بدترین صورت یہ ہے کہ مقدس شخصیات بھی اس سے محفوظ نہ رہیں۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے ناظم میڈیا عبدالستار نیازی نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ کا بدترین المیہ ہے کہ آل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مزارات پر بھی دہشتگردی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا جیسی عظیم المرتبت، باسیرت، باکردار اور جرات مند ہستی انسانیت کیلئے فخر کا استعارہ ہے۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی رسول کے مزار پر حملہ دراصل مسلمانوں کی اجتماعیت پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے حکومت شام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے مذموم فعل کے مرتکب افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور مستقبل میں ایسے انسانیت سوز اور شرمناک واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top