چکوال: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست

تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس نے ''انسانی عظمت کا راز'' کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ہے اور اسے احسن تقویم پیدا کیا، مگر یہی انسان اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتا ہے تو قرآن نے اسے اسفل السافیلین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان حقوق العباد کی ادائیگی کے ذریعے قرآن کی بیان کردہ عظمت کو پا سکتا ہے۔ اسلام دین فطرت ہے جو ہر معاملے میں دوسروں کیلئے بھلائی کی ترغیب دیتا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت دروس عرفان القرآن چکوال سمیت 30 سے زائد شہروں میں گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل منعقد ہو رہے ہیں جسے عامۃ الناس نے بے حد سراہا۔ آخر میں درس انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top