لاہور: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست

تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے دوسرے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین بھٹی نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری شفیق الرحمن نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امجد بلالی برادران و منہاج نعت کونسل نے پیش کی۔ پروگرام میں سینیئر نائب صدر تحریک منہاج القرآن لاہور حاجی محمد حنیف نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے غزوہ بدر معرکہ حق و باطل پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر میں اللہ تعالی نے اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد باران رحمت برسا کر اور فرشتوں کی فوجیں بھیج کر فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والا معرکہ تھا۔ آج کے دور میں تحریک منہاج القرآن اللہ کی مدد و نصرت سے حق اور بیدارئ شعور کا پیغام لے کر چل رہی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی و عافیت کے لیے دعا پیش کی، بعد ازاں 10 حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے۔

واضح رہے کہ پروگرام میں محمد رؤف عاشق شعبہ ویلفیئر بابو سپیئر پارٹس میکلوڈ روڈ لاہور کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top