طلبہ امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں، رانا تجمل حسین

فیصل آباد ( ) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی صدر رانا تجمل حسین نے کہا ہے کہ اس وقت ملک پر کڑا وقت ہے اور دہشت گردی کا فتنہ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ ان پرفتن حالات میں طلباء ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے تا کہ انتہا پسند رویوں کا خاتمہ ہو اور باہمی محبت کے ذریعے ملک میں امن قائم ہو۔ طلباء اگر اپنی ذمہ داریوں کو پہچان جائیں تو ملک دشمن عناصر کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفس میں مختلف تعلیمی اداروں سے آئے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری محمد شہزاد، محمدعتیق،حافظ ناصر، محمد قاسم، رفاقت بھی موجود تھے۔

تجمل حسین نے کہا کہ طلباء امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں اور علم اور عمل میں پختہ ہو جائیں اور محبت کی تلوار سے نفرت کے رویوں کو کچل دیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کی پرامن تنظیم ہے جو طلباء میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور استحکام پاکستان کے مقاصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top