گجرات: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن و تقریب تقسیم اسناد

تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مورخہ 17 ستمبر 2013 بشیر میرج ہال گجرات میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

تقریب میں مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک ایسی کتاب ہے جو علوم و معارف کا بحر بے کنار ہے۔ اگر کوئی شخص اس میں غوطہ زن ہو جائے تو علوم و معارف کے گوہر پائے گا۔ بدقسمتی سے ہم نے قرآن سے اپنا تعلق توڑ لیا ہے اور اسے فقط چومنے کے لیے گھروں میں رکھ دیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر ہم دنیا و آخرت میں فوز و فلاح حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں قرآنی احکامات پر عمل پیرا ہونا ہو گا اور قرآن کے ساتھ ٹوٹے ہوئے رشتے کو بحال کرنا ہو گا۔

تقریب کے اختتام پر اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے اور 23 دسمبر، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنے کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top