طلبہ اپنا رشتہ اسلحہ کی بجائے کتاب سے جوڑیں اور معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے کردارا دا کریں۔ عرفان یوسف

تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی لہذا طلبہ کی اولین ذمہ داری صرف اور صرف تعلیم کا حصول ہے
مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف و و دیگر کا خطاب

مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ گزشتہ 19 سالوں سے تعلیمی اداروں میں فروغ تعلیم اور فروغ امن کے لیے کوشاں ہے۔ ہمارا مقصد اعلی تعلیمی معیار اور اسلام کے آفاقی نظام کو طلبہ تک پہنچانا ہے۔ قوموں کی تعمیر میں باشعور نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شعور کے لیے اچھے ماحول میں تعلیم و تربیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء یونین کے حق میں ہیں مگر کسی بھی گروہ کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کرے اور وہاں کے پرامن ماحول سے کھیلے۔ طلباء اپنا رشتہ اسلحہ کی بجائے کتاب سے جوڑیں اور معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ اعلی انسانی اقدار کوفروغ دیا ہے، ایم ایس ایم طلبہ میں فروغ امن کے لیے رواداری اور الفتوں کا پیغام عام کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 19 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ ‘‘فروغ امن سیمینار’’سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں۔ فروغ امن کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جدوجہد ہمارے لیے زاد راہ ہے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل رضوان بشیر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی لہذا طلبہ کی اولین ذمہ داری صرف اور صرف تعلیم کا حصول ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں طلبہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مہنگائی کے حالیہ طوفان کی وجہ سے طلبہ کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ علم کی اہمیت سے بہرہ ور قومیں اپنے ممالک میں بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہیں۔ لیکن پاکستان میں تعلیم کا حصول مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ کرپٹ نظام انتخاب ہے۔ ملک میں نظام تعلیم کو بہتر اور آسان بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

فروغ امن سیمینار میں عبد العمار منعم، شیخ عماد نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کے آخر میں صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف اور ان کی ٹیم کے دیگر ممبرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم فروغ امن کے لیے ہمہ وقت کوششیں کرتے رہیں گے اور ایم ایس ایم تعلیمی اداروں میں امن، محبت، بھائی چارہ اور کتاب سے لگاؤ پیدا کرنے کے لیے اپنی جدوجہد ہمیشہ جاری رکھے گی۔

امن سیمینار میں طلبہ تنظیموں، اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top