گوجر خان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’سبیل بیاد شہدائے کربلا‘‘ کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام 10 محرم الحرام صبح 10 بجے گوجرخان چوک میں مولائے کائنات علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے خانوادے کی عظیم قربانی اور سیدالشہداء امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کی یاد میں’’دودھ کی سبیل بیاد شہدائے کربلا‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ختم پاک اور خصوصی دُعا کیساتھ سبیل کا آغاز کیاگیا جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔ دوران سبیل وقفے وقفے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ’’مقام شہادت، عظمت شہدائے کربلا‘‘ کے موضوعات پر بذریعہ LCD خطابات سنوائے جاتے رہے۔ عوام الناس کی کثیر تعداد نے 10 محرم الحرام کے عظیم موقع پر سیدنا امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو خراج تحسین پیش کیا اور تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام لگائی گئی سبیل پر دن بھر عوام الناس کا تانتا بندھا رہا۔ مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھی سبیل کیمپ کا دورہ کیا۔

صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی اور ناظم محمد ریاست قادری کا کہنا تھا کہ حسینیت کی علمبردار تحریک، تحریک منہاج القرآن اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کے دن بھی تحریک منہاج القرآن کے رفقاء یہ عہد نبھا رہے ہیں کہ اس ملک پاکستان میں مصطفوی انقلاب کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دست و بازو بن کر علم حسینیت کو سربلند رکھیں گے۔

اس موقع پر عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن ) طالب حسین قادری (ناظم دعوت)، حاجی خالد محمود (ناظم مالیات)، رضی واجد (جنرل سیکرٹری MSM)، محمد نوید مصطفوی (نائب صدر MSM) و دیگر نے خدمات سرانجام دیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top