اوکاڑہ: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن تحصیل اوکاڑہ کے زیراہتمام محمد حفیظ قادری ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ زیر صدارت تنظیم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل اوکاڑہ کے عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا۔ جس کے مطابق خالد محمود( صدر) محمد شاہد جاوید، طارق چغتائی (نائب صدر ) محمد فرید قادری چوہدری (ناظم)، عبدالکریم کمیانہ (نائب ناظم)، عطاء اللہ سبحانی(ناظم دعوت)، شیخ گلفام علی قادری (ناظم نشرو اشاعت)، مرزا محمد ابراہیم (ناظم مالیات)، حافظ شعیب حسن (ناظم ممبر شپ)، غلام رسول مغل (ناظم تعلقات عامہ)، ماسٹر سعید احمد (ناظم تنظیمات)، مرزا محمد یونس (ناظم ویلفیئر)، محمد شاہد اکبر (آفس سیکرٹری) اور عابد مجید کو منہاج القرآن ویمن لیگ کا کوآرڈینیٹر متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں حاجی محمود درویش، مہر حسن، ناصر محمود، لالہ غلام حسین، صابر علی بھٹہ، صدیق مجید، حافظ حفیظ اللہ، توقیر احسان، حافط راشد محمود، عبدالحق چشتی، رانا بلال، ساجد علی گجر، چوہدری افتخار احمد، ماسٹر محمد اشرف کو ممبر مجلس عاملہ جبکہ محمد ندیم اسلم رانا کو سرپرست اعلیٰ مجلس عاملہ منتخب کرلیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top