جیو نیوز: انتہا پسندی چاہتے ہیں نہ ملا ازم، عوام کرپٹ نظام کیخلاف باہر نکلیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ نہ انتہا پسندی چاہتے ہیں نہ ملا ازم، لوگ گھروں میں بیٹھ کر کڑھنے اورجلنے کی بجائے کرپٹ نظام کے خلاف باہر نکلیں، 24 گھنٹوں میں انقلاب آ جائے گا۔ لاہور میں مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی کیطرف گامزن ہونے کا وقت آگیا ہے، حکمران عوام کو حقوق دیں ورنہ عوام ان سے اقتدار واپس لے لیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کئے جا رہے ہیں، نفع بخش ادارے کرپشن کی وجہ سے خسارے میں ہیں، حکمران اپنے پارٹنرز کو نواز رہے ہیں عوام انہی لوگوں سے خیر کی توقع رکھتے ہیں جو ان پر تباہی لائے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ پرامن انقلاب کے صرف ایک سال بعد دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=132205

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top