تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کا تنظیم اہلسنت والجماعت کے سابق صدر علامہ الحاج محمد افضل رحمانی کی وفات پر اظہار تعزیت

واہ کینٹ( ) تنظیم اہلسنت والجماعت واہ کینٹ اور مجلسِ رضا واہ  کینٹ کے سابق صدر علامہ الحاج محمد افضل رحمانی گزشتہ روز وفات پاگئے جو اہلسنت والجماعت کے عظیم رہنما، عاشقِ رسول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عالم باعمل تھے۔ تحریک منہاج القرآ ن PP-8  کے صدر مختار احمد بلوچ، ناظم حاجی محمد لیاقت، ناظم نشر واشاعت محمد یوسف بخشی، ناظم مالیات بشیر احمد اعوان، پاکستان عوامی تحریک کے صدر سید گفتار حسین شاہ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری سیف الرحمٰن عطاری، منہاج القرآ ن علماء کونسل کے ناظم علامہ محمد افضل چشتی نے تحریک منہاج القرآ ن واہ کینٹ کے سابق ناظم وتحریک منہاج القرآ ن واہ کینٹ سیکٹر ll کے ناظمِ دعوت محمد افتخار رحمانی کے گھر پر حاضر ہو کر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کیلیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر مرکزی سیرت کیمٹی کے دفتر میں علامہ الحاج محمد افضل رحمانی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اور مرکزی سیرت کیمٹی کے سئنیر نائب صدر الحاج باوا محمد اکرم خان کی صدارت میں تعزیتی اجلاس بھی ہوا جس میں تنظیم اہلسنت وجماعت واہ کینٹ کے سابق صدر علامہ الحاج محمد افضل رحمانی کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں اہلسنت وجماعت کا عظیم سرمایہ قرار دیا گیا۔ اس اجلاس میں مرکزی سیرت کیمٹی کی تمام ایگزیکیٹو اور دیگر علماء کرام، معزیزینِ علاقہ اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top