فیصل آباد: سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب دھوبی گھاٹ کے گراؤنڈ میں منعقد ہو گی

فیصل آباد ( )تحریک منہاج القرآن کی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس11اور 12ربیع الاول کی درمیانی شب 13جنوری کودھوبی گھاٹ کے گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے بتایا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں شہرفیصل آباد سے ہزاروں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مرد و خواتین) شرکت کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے اور دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر دنیا میں کوئی خوشی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ میلاد کانفرنس کے انتظامات کیلئے 20 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ میلاد کانفرنس میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں مرد و خواتین شریک ہوں گے۔ خواتین کیلئے الگ باپردہ پنڈال بنایا جائے گا۔ علماء و مشائخ عظام، نعت خوان اور قراء حضرات خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ وسیع پنڈال میں دیو ہیکل LED سکرینز بھی لگائی جائینگی تاکہ دور دور تک بیٹھے ہزاروں لوگ سٹیج کی کارروائی کو قریب سے دیکھ سکیں۔ میلاد کانفرنس کی سیکیورٹی کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان پنڈال میں مختلف جگہوں پر موجود ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کے مقاصد میں سب سے بڑا مقصد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کے ادب کا شعور پیدا کرنا ہے کیونکہ ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے کے بعد انکی تعلیمات کو سمجھنے اور عمل کرنے کی تحریک ملتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top