لودہراں: ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں مشعل بردار جلوس

لودہراں( )ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دنیا میں جہالت کا خاتمہ ہوا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے محروموں کی محرومی کا خاتمہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے تحریک منہاج القرآن کے سالانہ مشعل بردار جلوس میں خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوان نسل میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کر دی ہے۔ اس سال بنگلور انڈیا میں وہ کروڑوں فرزندان توحید سے سرزمین ہند میں مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمتوں کے ترانے سنائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے مشعل بردار جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی مشعل بردار جلوس چلڈرن پارک سے شروع ہوا اور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے روشن مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں اور شرکاء درود سلام کا ورد کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔

اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر احمد بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے نوجوان نسل کا رخ بے راہ روی سے ہٹا کر سوئے گنبد خضرا کردیا ہے۔ آج مسلم نوجوانوں کے سینے عشق مصطفی سے سرشار ہیں۔ وہ وقت قریب ہے جب تحریک منہاج القرآن کے کارکن باطل قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام کردیں گے۔ ریلی کے دوران انار جلا کر بھر پور چراغاں کیا جا رہا تھا۔ جلوس شرکاء پر بھرپور گل بانی بھی کی گئی۔ آخر میں پیر سید ظفر علی شاہ امیر اہل سنت ملتان ڈویژن کے صاحبزادے پیر سید مہر امام شاہ بخاری نے دعا کروائی۔

اس موقع پر صدر مرکزی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الحاج ملک نذر حسین آرائیں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی اس کاوش پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مشعل بردار جلوس میں ملک محمد انور قادری، ملک احمد بخش، محمد اسلم انصاری، ملک غلام نازک گھلو، ملک حاجی محمد رمضان، رانا الطاف، جگرگوشہ پیر سید ظفر علی شاہ پیر مہر امام بخاری، ملک محمد اسلم حماد، راؤ محمد اسحاق خان، چوہدری عبد الغفار سنبل، ملک نازک آرائیں، سعد خورشید کانجو، ماسٹر حبیب الرحمن، رانا اشرف علی خان، ملک سلطان آرائیں، علامہ نواز قادری، عابد حسین جوئیہ، خواجہ رفیق احمد صدیقی، علامہ نصیر احمد بابر، الحاج نذر آرائیں، عمران ریحان، شیخ شاہدالدین، اظہر حسین لنگاہ، مرزا محمد علی، ملک خالد ڈانور، مرزا اسلم، امیر سعیدی، قاری اللہ دتہ، قاری محمد اصغر، احمد سعید جامی، رائو احسان الحق، ڈاکٹر مرید عباس، ملک عمر فاروق، ارشد علی مرزا، قاری قیوم غوری، مرزااسلم مصطفوی، خواجہ محمد احمد قادری، پیرسید مدثر شاہ بخاری، زاہد علی، عابد حسین، محمد خورشید احمد، ملک محمد اختر، فوجی ظہور حسین، محمد ارسلان بھٹی، کاشف علی مصطفوی، نادر حسین سہروردی، چوہدری امیر علی، محمد عمیر جاوید، عبد الغفار، مرزا عمران، محمد سرفراز جٹ، محمد اقبال، میاں عمار حسن، میاں ابرار حسین، میاں منور علی، محمد علی اختر، محمد سہیل، اور تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن علماء کونسل کے سیکڑوں کارکنان و عہدیداران کے علاوہ اہلیان لودہراں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top