امریکہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی میں محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی کے زیر اہتمام مورخہ 18 جنوری 2014 کو منہاج ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں گرد ونواح سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری خالد سعید اور حافظ تنویر احمد نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سلسلہ نعت خوانی کا آغاز ہوا۔ نعت خواں حضرات نے اپنے اپنے مخصوص اندازمیں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جن میں اصغر چشتی آف نیو یارک، مطہر علی، طارق ملک، محمد اصغرچودھری، منظور الٰہی اور سلیم شیخ شامل ہیں۔کانفرنس کی صدارت حضرت باوا میر سرور علی اور پروفیسر رانا غلام علی نے کی۔ نقابت کے فرائض حافظ اعجاز الٰہی اور علامہ محمد شریف کمالوی (ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر نیوجرسی ) نے ادا کئے۔

کانفرنس میں علامہ افضال احمد قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن، امریکہ) نے شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سورۃ الضحیٰ کی پہلی پانچ آیات سے روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ آج کی ضرورت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اورسیرت کو اپنایا جائے جو کہ بغیر ادب کے نہیں ہوسکتا۔ ہمیں بغیر کسی تفرقہ کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیئے۔کانفرنس کی انتظامیہ محمد امجد شیخ، علی بھائی، خواجہ محمد علی، رانا محمد مزمل، اور ان کے معاون خواتین وحضرات نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ پروگرام کو کامیاب بنایا۔ کانفرنس کے اختتام پر موئے مبارک کی بھی زیارت کروائی گئی اور کانفرنس کے اختتام پر علامہ محمدشریف کمالوی نے رقت آمیز دعا کرائی جس سے ہر آنکھ پرنم تھی۔

رپورٹ: شرجیل احمد

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top