جاپان: مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کو مبارکباد

منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین (جاپان) کے صدر حافظ محمد یعقوب کی صدارت میں مورخہ 27 جنوری 2014 کو جامع مسجد المصطفیٰ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے منہاج القرآن اور مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کے زیرانتظام منعقد ہونے والی عظیم الشان میلاد کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

علامہ شکیل ثانی نے مولد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کمیٹی کے چیئرمین محمد اصغر، ملک محمد ریاض، رانا محمد عامر اور جامع مسجد یاشیو کے جملہ خادمین اور مفتی محمد رضوان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔ اجلاس میں احمد سعید بھٹی، شیخ امتیاز احمد، محمد رفیع، عظیم بٹ، محمد یوسف حسن بٹ، محمد حامد، ملک فیصل قادری، محمد سلیم قادری، اور حاجی وارث بھی موجود دتھے۔ شیخ امتیاز نے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کی مسجد کی تعمیر جلد شروع کی جائے اور ایک سو مان دینے کا اعلان کیا، حاجی محمد وارث نے پچاس ہزار ین، اور احمد سعید بھٹی نے بھی پچاس ہزار ین مسجد کی تعمیر کے لئے دینے کا اعلان کیا۔

علامہ شکیل احمد ثانی نے کہا کہ یہ دین کی نوکری ہے، لہذا سب مل کرمولد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کمیٹی کے آئندہ منعقد ہونے والے اجلاس کو کامیاب بنائیں تاکہ جاپان میں اتحاد امت کا خواب پورا ہو سکے۔ آخر میں امت مسلمہ کی بلندی اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: محمد ایوب بٹ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top