کراچی رینجرز ہیڈ کواٹر پر دہشت گردی کی کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

کسی حکومت نے مصلحت سے بالا ہو کر دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی
دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں
قومی المیے سے نبٹنے کیلئے عوام کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کو موجودہ نظام کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا
دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ مقتدر طبقہ یاد رکھے عوام کو دہشت گردی کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے عوامی غیض و غضب سے نہ بچ سکیں گے۔ قائد اعظم کا پاکستان لوگوں کو تحفظ دینے کیلئے بنایا گیا تھا مگر افسوس یہاں جانور تو محفوظ ہیں مگر انسان کا خون پانی کی طرح بہہ رہا ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ بیانات سے قیامت تک نہیں ہو گا اس کیلئے ریاست کے آہنی ہاتھوں کو حرکت میں آ نا ہو گا۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ کراچی رینجرز ہیڈ کواٹر پر بم دھماکوں میں فوجی جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18کروڑ عوام افواج پاکستان پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔ دہشت گرد ملک اور عوام کے بد ترین دشمن ہیں۔ ان کے خلاف پوری قوم کو ایک ہو کر لڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اس کی وجوہات کے تناظر میں قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ کسی حکومت نے بھی مصلحت سے بالا ہو کر دہشت گردی جیسے حساس مسئلے کو حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی۔ جسکے باعث ملک کے تشخص کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ دہشت گردی پاکستان کی شناخت بن چکی ہے، اس قومی المیے سے نبٹنے کیلئے عوام کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کو موجودہ نظام کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top