ڈاکٹر طاہر القادری کی پشاور قصہ خوانی بازار میں بم دھماکوں کی شدید مذمت

دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کا وجود نہیں ہے
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم موجودہ نظام اور اسکے محافظوں کو مسترد کر دے

پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر طاہر القادری نے پشاور قصہ خوانی بازار میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہیں۔ انہوں نے شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کا وجود نہیں ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم موجودہ نظام اور اسکے محافظوں کو مسترد کر دے۔ قوم انقلاب کی تیاری کرے،دہشت گردی کا فتنہ چند ماہ میں ختم کر دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے بم دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top