آئرلینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 26 جنوری 2014 کو فرخ وسیم بٹ کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری روحان آغا نے حاصل کی۔ علی بٹ قادری، محمد ذوہیب بٹ اور بابر خان نے اپنے مخصوص انداز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کی صدارت چودھری محمد اسلم نے کی۔ المصطفیٰ اسلامک سنٹر کے قائمقام امام انکل ابواحمد نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ محفل کی نقابت کے فرائض فرخ وسیم بٹ نے ادا کئے۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سرپرست پیر غلام دستگیر نے قرآن وسنت کے حوالہ سے میلاد پاک پر نہایت مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر مسلمان آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا کاسہ پھر سے اپنے گلے میں ڈال لے تو پھر ہم اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرسکتے ہیں۔

کانفرنس کے انتظام وانصرام میں میاں عبدالقدیر نے بھر پور تعاون کیا۔ درود وسلام کے نذرانے کے بعد اختتامی دعا میں امت مسلمہ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لئے دعا کی گئی اور حاضرین کی تواضع کے ساتھ محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top