جاپان: دہشت گرد شہید نہیں فتنہ پرور ہیں۔ علامہ محمد شکیل ثانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا جامع مسجد ترکی ٹوکیو میں ہونے والی سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں مورخہ 30 جنوری 2014  کودرود وسلام پڑھتے ہوئے قافلے کی روانگی مرکز منہاج القرآن باندوشی سے ہوئی۔ قافلے کی قیادت حافظ محمد ایوب بٹ اور حافظ محمد یعقوب نے کی۔

قافلے میں جامع مسجد تجوید القرآن اسلامک سنٹر کے بانی قاری علی حسن کے علاوہ محمد رفیع(ناظم ویلفیئر) اپنے بیٹوں قمر زماں، شاویز، میام کے علاوہ حافظ ذوالقرنین، سکندر پسہ اور سرفراز نوشاہی بھی شریک ہوئے۔ خطیب ترک مسجدمحمد ارشد الیاس نے بھر پور استقبال کیا اور منہاج القرآن کے تمام ممبران کا شکریہ اد اکیا۔ پروگرام میں محمد ارشد الیاس نے خطاب کیا، ترک اور عربی زبان میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا، ساؤتھ افریقہ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور دیگر ممالک سے محبان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں علامہ محمد شکیل ثانی نے اتحاد امت اور دہشت گردی کے خاتمہ پر زور دیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اسلام اور عالم اسلام کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے دور دور تک کا تعلق نہیں، کیونکہ دہشت گرد شہید نہیں بلکہ فتنہ پرورہیں۔ علامہ مفتی محمد رضوان، قاری علی حسن، محمد اصغر، عون شاہد ایڈووکیٹ، رانا امتیاز، عظیم بٹ، رانا محمد اکرم، مصدق حسین، حامد، مدثر، فیصل ملک اور دیگر احباب نے مل کر درود پاک پڑھا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے دعا کرائی۔

رپورٹ: حافظ محمد ایوب بٹ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top