ملک میں امن کا قیام سب کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ سہیل احمد رضا

وطن عزیز میں امن وسلامتی، ترقی اور خوشحالی ہماری خواہش ہے۔ سردار بشن سنگھ
دہشت گردی اور قتل وغارت گری کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہونا ہو گا۔ پنڈت بھگت لال

ملکی بقا، استحکام اور ترقی کیلئے وطن عزیز میں قیام امن کیلئے ہر طرح کی حکمت عملی بروئے کار لانی ہو گی۔ ملک میں امن کا قیام سب کی اولین ترجیح ہونا چاہیے کیونکہ امن ہو گا تو مسائل میں گھرے عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سردار بشن سنگھ چیئرمین بابا گرونانک جی ویلفیئر سوسائٹی کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سردار تلوک سنگھ، ہندو رہنماء پنڈت بھگت لال اور ارون کمار اروڑہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین بابا گرونانک جی ویلفیئر سوسائٹی سردار بشن سنگھ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کوششوں کی تائید کریں گے۔ وطن عزیز میں امن وسلامتی، ترقی اور خوشحالی ہماری خواہش ہے۔

پنڈت بھگت لال نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کے شہری ہیں، پاکستان ہماری پہچان ہے، ہمیں اس کا وقار ترقی اور خوشحالی عزیز ہے۔ معاشرے سے دہشت گردی اور قتل وغارت گری کے خاتمے کیلئے امن وامان کا ہونا ناگزیر ہے۔ اس کیلئے قوم ہونے کے ناطے سب کو متحد ہونا ہو گا۔ منہاج القرآن نے ہمیشہ امن وسلامتی پر مبنی رویوں کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کی بھی بات کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top