جرمنی سے نومسلم محمد علی کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے ناظم محمد افضل قادری نے مورخہ 19 جنوری 2014 کو نومسلم جرمن محمدعلی کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹریٹ کے دورہ کے دوران انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کیا۔

محمد افضل قادری اور محمد علی(نومسلم جرمن) نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سے مشترکہ میٹنگ کی۔ انہوں نے فرینکفرٹ میں مشن کے فروغ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔محمد افضل قاری نے سابقہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ناظم امور خارجہ نے محمد افضل قادری سے ملاقات کے دوران فرینکفرٹ میں مشن کے فروغ کے لئے مزید بہتری لانے پر زور دیا اور تسلی بخش کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔

نومسلم جرمن محمد علی کو مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات اور تعلیمی ادارہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔محمد علی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم منصوبہ آغوش اور بیت الزھرہ کے وزٹ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کودیکھتا اور سنتا تھا اور متاثر بھی تھا اور ان کی زیر نگرانی اس وسیع نیٹ ورک کو دیکھ کر میرے ایمان کی مزید پختگی ہوگئی ہے کہ وہ اللہ رب العزت کے مقبول اور آقاء دوجہاں صلی االہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی شفقتوں کے حامل ہیں۔ اور اتنے اہم منصوبے اور ان کا نظم وضبط خصوصی فضل کے بغیر ممکن نہیں۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top