احمد پور چٹھہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن احمد پور چٹھہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ایم ایس ایم فیصل آباد تجمل حسین انقلابی کے علاوہ تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top