علامہ تقی ہادی کا قتل ٹارگٹ کلنگ کی بدترین کارروائی ہے اس کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

حکومت عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے کراچی میں مذہبی رہنما علامہ تقی ہادی نقوی کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ کی بدترین کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید ترین مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومتی رٹ کا کہیں وجود نظر نہیں آتا ۔حکومت عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی ،لا قانونیت ،انتہا پسندی اور فرقہ واریت موجودہ کرپٹ استحصالی نظام کا شاخسانہ ہے اس کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مقتدر طبقے کی ترجیحات میں سرفہرست لوٹ مار ہے امن و امان کی بحالی ترجیحات کی لسٹ میں شامل ہی نہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ تقی ہادی نقوی کے لواحقین اور کار کنوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے قانونی تقاضوں کو پور ا کیا جائے ۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top