جاپان: معروف پاکستانی تاجر عابد گجر کے گھر محفل میلاد

مورخہ: 10 مارچ 2014ء

جاپان کے معروف پاکستانی تاجر عابد گجر کی رہائش گاہ پر محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین (جاپان) کے صدر احمد سعید بھٹی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی علامہ محمد شکیل ثانی(ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان ) تھے۔ پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد یعقوب نے تلاوت سے کیا۔خالد منور، محمد فیصل ملک اور ثاقب الرحمن نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔علامہ محمد شکیل ثانی نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو عین ایمان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جاپان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والوں کی کمی نہیں، اگر محبت کے ساتھ ساتھ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کیا جائے تو جاپانی قوم ہمارے کردار کو دیکھ کر ایمان قبول کر لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سچا تاجر بننا ہے تو سچ بولنا ہوگا، جھوٹ سے نفرت کرنا ہوگی، رزق حلال کی تگ ودو کرنا کرنا ہوگی، اس طرح کی محافل سے کمیونٹی کو اکٹھا مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور گلے شکوے دور ہوجاتے ہیں۔محفل پاک میں عابد گجر کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے دعا مانگی گئی۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top