جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قاری غلام رسول کے لئے تعزیتی نشست

مورخہ: 15 مارچ 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام 15مارچ 2014 بروز جمعہ بعد نماز عشاء جامع مسجد المصطفیٰ میں پاکستان کے مشہور قاری غلام رسول(مرحوم) صدارتی ایوراڈ یافتہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و محفل قرات کا انتظام کیا گیا،جس میں جاپان بھر سے عاشقان محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز حافظ محمد یعقوب مغل کی تلاوت سے ہوا۔ حافظ ذوالقرنین اور قاری علی حسن نے بھی تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ ثاقب الرحمن نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن،جاپان) نے قرآن اور عظمت قرآن کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔انہوں نے قاری غلام رسول(مرحوم) کی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن قرآن اپنی تلاوت کرنے والوں کی شفاعت کرے گا۔ قرآن اپنی تلاوت کرنے والوں کو عزت عطا کرتاہے۔انہوں نے پاکستان سے آئے امجد پسیہ اور سکندر پسیہ کی والدہ کی وفات پر بھی اظہار افسوس کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے تمام معزز مہمانوں کاشکریہ ادا کیا، قاری علی حسن نے ختم قرآن پاک اور درود تاج پڑھا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے جملہ مرحومین کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top