بڑی تعداد میں وکلاء کا پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان

مورخہ: 02 مئی 2014ء

صدر عرفان سیال، سینیئر نائب صدر عذیزاللہ مروت، جنرل سیکرٹری فخر ملک نامزد
11 مئی کو عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور شرکت۔ عرفان سیال
ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا ملکی بقا و سلامتی کا ایجنڈا ہے۔ فخرملک

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کا اجلاس ابرار رضا ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں وکلاء نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے عوامی ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عوامی لائرز موومنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس کے مطابق عرفان سیال کو صدر، عذیذ اللہ مروت سینئر نائب صدر، فخر ملک کو جنرل سیکرٹری، ابرار حسین ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر حسین، فنانس سیکرٹری شاہد منیر، سیکرٹری اطلاعات عارف ملک، ممبر ایگزیکٹو محمد بلال اور عرفان محمد خان اور عارف بھٹی ایڈووکیٹ کو بنا دیا گیا۔

نو منتخب صدر لائرز موومنٹ عذیزاللہ مروت اور جنرل سیکرٹری فخرملک نے کہا کہ 2013 کے انتخابات سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو جن خدشات سے آگاہ کیا تھا وہ سب لفظ بہ لفظ سچ ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا لیڈر وہی ہوتا ہے جو آنے والے حالات پر گہری نظر رکھتا ہو آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی صورت میں قوم کو ایک اچھی قیادت میسر آچکی ہے جن کے پاس ملکی مسائل کا حل بھی موجود ہے۔ انہوں نے اپنی وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ اگر ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں کہ وہ تمام تر قیادتوں کو آزما چکے ہیں اب ڈاکٹر طاہرالقادری ہی ایسی قیادت ہے کہ جن کے دست و بازو بننے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ابرار رضا ایڈووکیٹ، ریاست علی خان، انصار ملک نے نئے شامل ہونے والے وکلاء کو خوش آمدید کہا اور پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کی باقاعدہ تنظیم سازی کردی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top