حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے زراعت تباہ اور کسان معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 06 مئی 2014ء

سازش کے تحت دریاؤں کے پانی کو روکنے کے بعد زرعی اجناس کی تجارت ہو رہی ہے
11مئی کو ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شریک ہونگے۔ چوہدری انور

ڈاکٹر طاہر القادری پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ عوامی جدوجہد ہے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے زراعت تباہ اور کسان معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ سازش کے تحت دریاؤں کے پانی کو روکنے کے بعد زرعی اجناس کی تجارت ہو رہی ہے۔ پاکستان کسان اتحاد، پاکستان عوامی تحریک کے 11 مئی کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گا۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور اور چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری انور نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی جدوجہد پسے ہوئے طبقات کے حقوق واپس دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سارے قومی ادارے تباہ کر دیے ہیں۔ زراعت جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اس کو بھی تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری انور نے کہا کہ جہاں زراعت تباہ ہو رہی ہے وہیں کسان بد حالی کا شکار ہو رہا ہے ان حکمرانوں سے عوام کو خیر کی کوئی توقع نہیں۔ اس لیے ملک بھر کے لاکھوں کارکنان اپنے حقوق کیلئے 11 مئی کو ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر شہر میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شریک ہونگے اور عوامی تحریک کے کارکنان کے کندھے سے کندھا ملا کر اس جدوجہد کو انقلاب پانے تک ساتھ چلائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top