ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

مورخہ: 08 جون 2014ء
  • حکمران کرپشن اور بد امنی کے ذریعے ریاست کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر ہیں۔
  • ملک اور عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں،حکومت شہریوں کو امن دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
  • موجودہ حکومت کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
  • ائیر پورٹس کی سیکورٹی کا یہ حال ہے تو پورے ملک کا کیا ہو گا؟۔
  • موجودہ حکومت نے ریاست کو انتہائی کمزور کرکے اسکی اتھارٹی ختم کر دی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران کرپشن اور بد امنی کے ذریعے ریاست کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر ہیں۔ ایئر پورٹس کی سیکورٹی کا یہ حال ہے تو پورے ملک کا کیا ہو گا؟ ملک اور عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں، حکومت شہریوں کو امن دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریاست کو انتہائی کمزور کرکے اسکی اتھارٹی ختم کر دی، انکے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top