ڈاکٹر طاہرالقادری سے دیرینہ تعلق ہے، نیت صاف ہو تو مسائل حل ہو سکتے ہیں : گورنر پنجاب

مورخہ: 24 جون 2014ء

پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ نیت صاف ہو تو مسائل حل ہو سکتے ہیں ، ضرورت پڑی تو آئندہ بھی کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے ، افواج پاکستان شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے ، پاک فوج اتنا حق رکھتی ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اس کی حمایت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ طاہرالقادری کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کی درخواست قبول کی ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں کردار ادا کرنے کے لئے دو نوں فریقین کا ثالث پر اعتماد کرنا ضروری ہے اور اگر آئندہ بھی ان پر اعتماد کیا گیا تو وہ اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ افہام و تفہیم کے ذریعے ملکی مفادات کا خیال اور جمہوری قوتوں کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ہمیں ملکی مسائل کو مل کر حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ برطانیہ میں مقیم تھے تو ان کے سیاسی ومذ ہبی رہنماؤں سے اچھے تعلقات تھے ، طاہر القادری سے دیرینہ تعلق ہے جس کی بناءپرکردار ادا کرنے میں کامیاب رہا ۔

ذرائع: پاکستان پوسٹ آن لائن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top