جمہوریت دو چار خاندانوں کی لونڈی اور ریاست یر غمال بن چکی۔ سردار آصف احمد علی

مورخہ: 27 جون 2014ء

پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ نہیں بلکہ شریف برادران کی ملیشیا بن گئی
ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکات سے مکمل اتفاق اور قافلہ انقلاب کا سپاہی ہوں

پاکستان میں جمہوریت دو چار خاندانوں کی لونڈی اور ریاست یر غمال بن چکی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے قافلہ انقلاب میں شامل ہو گیا ہوں۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں جلیانوالا باغ کے قتل عام کو شرمندہ کر دیا۔ پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ نہیں بلکہ شریف برادران کی ملیشیا بن گئی ہے۔ شہباز شریف پاکستان کیلئے خطرے کی علامت بن گئے۔ ساٹھ ہزار شہریوںاور فوجی جوانوں کو شہید کرنیوالے دہشت گردوں سے 8 ماہ مذاکرات کر کے ظلم کیا۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے گذشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف پنجاب کے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کیلئے خطرہ بن چکے ہیں کیونکہ انکا ہاتھ خون سے رنگ چکا ہے۔ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں جس طرح دہشت اور درندگی کا مظاہرہ کیا یگا ہے اس کی مثال انگریز دور میں ہونے والے جلیانوالا باغ میں بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اب فیصلہ کرے کہ شریف برادران کی میلشیا بن کر رہنا ہے یا عوام کی محافظ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمبخت حکومت نے دہشت گردوں سے مذاکرات میں 8ماہ گزار کر انکو پھلنے پھیلنے کا موقع دیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top