الشیخ العبد احمد الظفر الگیلانی کی تعلیمی و روحانی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الشیخ العبد احمد الظفر الگیلانی کی تعلیمی و روحانی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ وہ سیدنا غوث الاعظم کے گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔ ان کے خانوادے نے عراق کی سر زمین کو انگریزی سامراج سے چھٹکارا دلایا، ان کے دادا سید عبد الرحمن ظہیر الدین اور والد سید محمود احتشام الدین عراق کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ یہ سب حدیث کے امام تھے اور اپنے وقت کے ولی تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدوۃالاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی البغدادی کے برادرِ حقیقی الشیخ السید احمد ظفر الگیلانی البغدادی سجادہ نشین دربارِغوثیہ بغداد شریف( عراق) کی رحلت پر ایصالِ ثواب کیلئے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں آپ پاکستان میں سفیر بھی رہے ہیں۔ انکی سیاسی، سماجی، سفارتی، تعلیماتی، روحانی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، حماد مصطفی، سید لخت حسین پیر شریف، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی قاضی فیض، جی ایم ملک، افتخار شاہ بخاری، ملک شمیم، شعیب و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top