عوام بتائیں، ملک بچانا ہے یا کرپٹ حکمرانوں کو؟ ڈاکٹر طاہرالقادری

کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، وفاقی وزراء اور پارلیمنٹیرین مظلوم عوام سے یہاں آ کر پوچھیں کیا مسائل ہیں؟ عوام بتائیں، ملک بچانا ہے یا کرپٹ حکمرانوں کو؟۔

اسلام آباد میں ایک ماہ سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات معطل کردیے ہیں، ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف کارکن گرفتار ہو رہے ہیں، تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی، حکمرانوں کی میٹنگز کی تفصیلات مجھ تک پہنچتی ہیں، یہ حکمران رہ گئے تو پاکستان کی ریاست نہیں بچے گی، عوام بتائیں، ملک بچانا ہے یا کرپٹ حکمرانوں کو؟۔

ان کا کہنا ہے کہ وزراء مظلوم عوام سے یہاں آ کر ملیں، پارلیمنٹ والے عوام سے آ کر پوچھیں کیا مسئلہ ہے، ہم پر الزام لگایا جاتا ہے عوام کو پیسہ دے کر لایا گیا، عوام نے وزراء کو گھوڑے پر چڑھایا، کیا معلوم تھا وزراء کا نکاح دولت بی بی سے ہوگا، ایک ماہ ہوگیا عوام سے پوچھنے کوئی نہیں آیا، حکمرانوں میں اتنی ہمت نہیں کہ 2 قدم نکل کر عوام سے بات کریں۔

طاہرالقادری نے مزید کہا کہ ہم قائداعظم کے وعدے کو پورا دیکھنا اور آئین کے تمام آرٹیکلز کی تکمیل چاہتے ہیں۔

ذرائع: سماء نیوز

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top