ڈاکٹر طاہرالقادری کی واہگہ بارڈردہشت گردی کی شدید مذمت، بے گناہوں کی اموات پر افسوس کا اظہار

حکومت کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے تمام دعوے بے نقاب ہو گئے، کارکنوں کی امدادی سرگرمیوں اور خون کے عطیات دینے کی ہدایت
اندوہناک سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین اور ڈاکٹر حسین محی الدین کی بھی مذمت

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے واہگہ بارڈر پر ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے فول پروف سیکیورٹی انتظام کے تمام دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کی پیشگی وارننگ کے باوجود حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام رہی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے کروڑوں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، قوم کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حملے کی خبر ملتے ہی کارکنوں کو خون کے عطیات دینے اور امدادی سر گرمیوں بھرپور حصہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان کی بقا اور سا لمیت کیلئے دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر نے کیلئے تمام وسائل برؤے کا ر لائیں اور عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالے شہریوں اوررینجرر اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور صدر فیڈرل کونسل پاکستان عوامی تحریک حسین محی الدین القادری نے بھی واہگہ بارڈر پر ہونے والے المناک سانحے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس اندوہناک سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top