کم ظرف اور مسترد شدہ لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی مقبولیت سے خائف ہوکر منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں: غلام علی خان

راولپنڈی ( ) 18 نومبر 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے وزیر انفارمیشن پرویزرشید اور عبدالغفور حیدری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاست کی بجائے مذاحیہ ڈراموں میں اداکاری کریں تو زیادہ کامیاب ہوں گے، کیونکہ جھوٹ بولنے اور جگتیں مارنے میں کسی کامیڈین سے کم نہیں ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف منفی اور جھوٹ پر مبنی بیانات سے ن لیگ کے وزراء کا مسخ شدہ چہرہ قوم پر عیاں ہوچکا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کم ظرف لوگ اپنے ظرف کے مطابق ہی بات کرتے ہیں۔ پرویز رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے پی ٹی وی حملہ کے بعد عمران خان کو مبارکباد دینے والی فوٹیج سیاق و سباق سے ہٹ کر چلوائی اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک کے کروڑوں غریبوں کے مسیحا ہیں، انہوں نے قوم کو شعور دے کر بیدار کردیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری 20 نومبر بروز جمعرات صبح 6:00 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ کسی میں ہمت ہے تو آکر گرفتار کر کے دکھائے۔ وطن آنے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری ملک بھر میں ہنگامی دورے کریں گے، بکھر کا جلسہ اور عوام کا سمندر دیکھ کر منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کی زبانیں بند ہوجائیں گی، ان کی پاکستان آمد کے موقع پر تاریخی استقبال کیلئے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز پورے لاہور میں کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو عمر کے اس آخری حصے میں سچ بولنے کی کوشش کرنی چاہیے تہمت اور الزام تراشی کی سیاست انہیں زیب نہیں دیتی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top