علی پور چٹھہ، سادوکی، وزیر آباد، بھکر میں درجنوں کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے

پنجاب حکومت ا نتقامی کارروائیوں سے ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی
عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف پولیس چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

لاہور (31 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس گزشتہ رات مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب حکومت کی طرف سے ایک بار پھر عوامی تحریک کے کارکنوں کے گھروں میں پولیس چھاپوں، گرفتاریوں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ علی پور چٹھہ، سادوکی، وزیر آباد اور بھکر میں درجنوں کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے چھاپوں سے تنگ کارکنوں کی بڑی تعداد انتہائی پریشان ہے اور لمحہ بہ لمحہ اطلاعات ہمیں مل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس کی زیادتیوں کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آ رہا، حکمرانوں کو اور ہمارے کتنے کارکنوں کا خون چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس چھاپوں کے دوران صدر علماء کونسل شہزاد احمد، پاکستان عوامی تحریک کے عہدیدار رمضان ولد عنایت و دیگر درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ حکمران باز آ جائیں اور ہمارا مزید ضبط نہ آزمائیں ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں، ہم اپنے کارکنوں کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کر سکتے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top