حکومت نے مرضی سے ٹیکس مسلط کرنے ہیں تو پھر بجٹ کو پارلیمنٹ میں لانے کا ڈرامہ بند کر دے: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی میں 5 فیصد اضافہ واپس لے
عدلیہ اس غیر قانونی اضافہ کو کالعدم قرار دے کر عوامی مفاد کا تحفظ کرے‎
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر کی مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی میں اضافہ منی بل ہے، ایس آر او (Statutory Regulatory Order) کے ذریعے اس کا نفاذ عوام اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ حکومت نے مرضی سے ٹیکس مسلط کرنے ہیں تو پھر بجٹ کو پارلیمنٹ میں لانے اور پاس کرانے کے ڈرامے بند کر دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی میں 5 فیصد اضافہ فوری واپس لے۔ انہوں نے عدلیہ سے بھی استدعا کی کہ اس غیر قانونی اضافہ کو کالعدم قرار دے کر عوامی مفاد کا تحفظ کیا جائے۔گزشتہ روز انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اراکین کو مذمت کرنے یا اجلاس کے علامتی واک آؤٹ تک محدود رہنے کی بجائے حکومت کو اس اضافہ کو واپس لینے پر مجبور کرنا چاہیے مگر افسوس برائے نام اپوزیشن کسی بھی موقع پر حکومت کے عوام دشمن اقدامات پر اپنا مؤثر کردار ادا نہیں کر سکی اور نتیجہ کے طور پر عوام کا بری طرح استحصال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے صارفین کو جتنا ریلیف ملا نہ صرف وہ پاکستانی صارفین کو 100 فیصد منتقل نہیں ہوا الٹا جی ایس ٹی میں 5 فیصد اضافہ کر کے اس ریلیف کو کم کر دیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top