آسٹریا: 15 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا میں 15 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم کی زیرصدارت 10 جنوری بروز ہفتہ کیا گیا، جس میں منہاجین، رفقاء، منہاج یوتھ ونگ، منہاج وویمن لیگ، پاکستانی، آسٹرین، اور ترکی کمیونٹی کی خواتین و مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

15 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کے مہمان خصوصی منہاج سنٹر ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ عبدالستار سراج تھے اور اعزازی مہمان خصوصی کے طور پر آسٹریا میں مسلم تنظیموں کے صدر ڈاکٹر فواد، مسجد البلال کے خطیب اظہر عباس سیالوی، مسجد المدینہ کے خطیب قاری شبیر، حافظ محمد نعیم آف ہورن، ایرانی علی امام بارگاہ کے محمد والڈمان، ناصر راٹھور، مسلم لیگ ن آسٹریا کے چیرمین حاجی غلام اظہر، پی ٹی آئی سالز برگ مشاہد خان، بُدھ مذہب آسٹریا کا نمائندہ مسٹر فیدہ، پندرہ ڈسٹرکٹ ویانا آسٹرین مسلم نمائندہ الماس، غلام مصطفی نعیمی، شہر یار خان، حافظ محمد مبشر اور پاکستان سفارت خانہ ویانا ٹیکنیکل منسٹر وقار احمد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مذہبی آہنگی دیکھنے کو ملی جس میں مختلف مذاہب کے نمائندہ تشریف فرما تھے۔

کانفرنس کا آغاز حافظ محمد نعیم کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ قصیدہ بردہ شریف منہاج یوتھ ونگ کے حاجی آفاق اکبر اور چھوٹے بچوں نے مل کر پیش کیا جبکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نعت کی صورت خراج تحسین پیش کرنے والوں میں شہر یار خان، غلام مصطفی نعیمی، حاجی اکبر علی اور حافظ نعیم شامل تھے۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض منہاج سنٹر آسٹریا کے حافظ طاہر اور عمران مغل نے ادا کئے اور حاضرین کو میلاد شریف کی مبارک باد پیش کی اور میلاد کانفرنس میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمیر الطاف نے جرمن میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پربڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ محمد والڈ مان، آسٹرین مسلم نمائندہ الماس، قاری شبیر اورڈاکٹر فواد نے اپنے مختصر خطاب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراج تحسین پیش کیا اور تمام حاضرین کو میلاد شریف کی مبارک دی۔

مہمان خصوصی علامہ عبدالستار سراج نے منہاج سنٹر کی انتظامیہ خصوصاًخواجہ نسیم اور صدر نعیم رضا کو اتنی شاندار اور کامیاب میلاد کانفرنس کا انعقاد کرنے پر مبارک دی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سب پر کتنا احسان کیا کہ اُنہوں نے اپنا پیارا محبوب ہمیں عطا فرمایا اور رحمت بنا کر بھیجا۔ عالم سے مراد اللہ ہے یعنی جو کچھ بھی ہے اُس کو اللہ جانتا ہے اُنہوں نے عالم اور رحمت پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ درود وسلام کی صداوں میں ورلڈٹریول کی جانب سے سپانسر کی گی عمرہ کی رٹرن ٹکٹ کی قرعہ اندازی پاکستان سفارت خانہ ویانا کے ٹیکنیکل منسٹر وقار احمد نے کی اور عمرہ کا ٹکٹ پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز واڑئچ خوش نصیب کا نکلا جس کا باقائدہ اعلان منہاج سنٹر آسٹریا کے صدر محمد نعیم رضا نے کیا اور عمرہ کی ٹکٹ کا کوپن پاکستان سفارت خانہ ویانا ٹیکنیکل منسٹر وقار احمد نے چوہدری محمد نواز واڑئچ کو پیش کیا اور عمرہ کی ٹکٹ نکلنے پر مبارک باد پیش کی۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مہمان گرامی اور حاضرین نے درود وسلام کی بلند صداوں میں کیک کاٹا۔

منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے علامہ عبدالستار سراج نے منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم کو منہاج سنٹر ویانا کی شاندار اور اعلیٰ کارکردگی کی خدمات کے اعتراف میں سند حسن کارکردگی کا سرٹیفکیٹ اور گفٹ مقامی تنظیم کے ساتھ مل کر پیش کیا۔ خواجہ محمد نسیم نے اظہار تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام حاضرین اور خصوصاًمہمان گرامی اور مسجد البلال، مسجد المدینہ، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان سفارت خانہ ویانا،پی ٹی آئی سالز برگ، پی سی سی آسٹریا، خصوصاًمیڈیا کے جیونیوز، جنگ، جذبہ آسٹریا کے نمائندہ الحاج محمد اکرم باجوہ کا تعاون کرنے اور ویانا میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پہلا جلوس نکالنے کی شروعات مسجد البلال کے تعاون سے کی میں اُن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے وہ کام کردکھایا جو ہمارے ویانا کے بڑے بڑے عالم نہ کرسکے۔اجتماعی درود و سلام کے بعد علامہ عبدالستار سراج نے اجتماعی رکعت آمیز دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ، حاضرین اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، اور امن و امان کیلیے خصوصی دعاکی اور سانحہ ماڈل ٹاون لاہور، سانحہ پشاور اور سانحہ پیرس کی مذمت کی۔ اجتماعی دعائیہ کلمات کے بعد حاضرین کو ڈنر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top