مقدس ہستیوں کے احترام کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے: سید ہدایت رسول قادری

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا ہے کہ مسلمان ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کی تکریم کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں اور دوسروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ مقدس ہستیوں کے احترام کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ امت مسلمہ کے حکمرانوں کو متحد ہو کر اجتماعی فیصلے کرنا ہونگے۔ محض بیانات دینے کی بجائے احترام مذاہب اور ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے قومی پالیسی وضع کی جائے۔ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر پوری دنیا کو افسوس کرنا چاہیے بالخصوص اہل کتاب کیلئے یہ واقعہ انتہائی شرمندگی اور ندامت کا باعث ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے عمل سے بین المذاہب رواداری کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔ وہ گزشتہ رو ز دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، رانا رب نواز انجم، میاں امجدقادری، خالد محمود، غلام محمد قادری، علامہ احسان الحق بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 جنوری بروز بدھ دن 12 بجے قائداعظم ڈسٹرکٹ بار ہال میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار منعقد ہوگا۔ سیمینار کے اختتام پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف پریس کلب تا چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی جائے گی، جس میں فیصل آباد کی سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top