گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ پروفیسر طارق اعجاز

محافل میلادسے عشق رسول اور اسلامی کلچر فروغ پاتا ہے۔سہیل عباسی

راولپنڈی: تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت پروفیسر طارق اعجاز نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ آزادی رائے کی آڑ میں یہ عمل امن کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ دنیا کا کوئی مذہب انبیاء اکرام، الہامی کتب اور مقدس ہستیوں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ مسلمان ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کی تکریم کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں سے بھی اسی عمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ محض بیانات دینے کے بجائے تمام اسلامی ممالک انبیائے اکرام کی توہین کو جرم قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ کریں۔ انکار کی صورت میں بطور احتجاج رکنیت چھوڑ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی سی ایل کالونی راولپنڈی کینٹ میں منعقدہ میلاد کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے میڈیا سیکرٹری سہیل عباسی نے کہا کہ محافل میلاد سے عشق رسول اور اسلامی کلچر فروغ پاتا ہے۔ میلاد منانے سے عقیدہ توحید کو تقویت ملتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ محافل میلاد تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے منعقد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے منتظمین کو مبارکباد دی جو گزشتہ پندرہ سالوں سے پی ٹی سی ایل کالونی میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ کانفرنس سے بشیر راجہ اور مبشر راجہ نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top