پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہدائے پشاور کے چہلم کے موقع پر قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب

لاہور (20 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں موجود منہاج اسلامک سنٹرز میں شہدائے پشاور کے چہلم کے موقع پر قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے تحت لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں شہدائے پشاور کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، علامہ سید فرحت حسین شاہ اور دیگر مرکزی صوبائی قائدین کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود تنظیمات کو شہدائے پشاور کے چہلم کے موقع پر قرآن خوانی کی ہدایات جاری کیں۔ دعائیہ تقاریب کا انعقاد کر کے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ شہدائے پشاور کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ صرف بیانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہو گا۔ دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے معصوم بچوں کی ماؤں کے آنسوؤں کو نہ بھولیں۔ فوجی عدالتوں پر تنقید کرنے والے بھی دہشت گردی کو تقویت دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ قوم کو ایوانوں کے اندر اور ایوانوں سے باہر بیٹھے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کیلئے کمر بستہ ہونا ہو گا۔ تقریب میں علامہ سید فرحت حسین شاہ نے شہدائے پشاور کے شہداء کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top