ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے انتخابات کا عمل شروع‎

ملک بھر کی تحصیلوں اور یونین کونسل کی تنظیموں کی طرف سے مرکزی عہدیداروں کی نامزدگیاں مرکزی الیکشن کمیشن کو ارسال‎
منہاج القرآن علماء کونسل، ویمن لیگ، یوتھ ونگ، ایم ایس ایم کے انتخابات منعقد ہوں گے‎
28 مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے انتخابات خفیہ ووٹنگ کے ذریعے 22فروری تک مکمل ہونگے

لاہور (22 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت اور منظوری سے پاکستان عوامی تحریک کے انتخابات کا آغاز ہو چکا ہے، عوامی تحریک کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن علماء کونسل، ویمن لیگ، یوتھ ونگ، ایم ایس ایم کے ملک بھر کے عہدیداروں کے انتخابات منعقد ہونگے۔ 500 تحصیلوں کی تنظیمات اوریونین کونسلوں کی طرف سے مرکزی عہدیداروں کی نامزدگیاں مرکزی الیکشن کمیشن کو ضروری جانچ پڑتال کیلئے ارسال کر دی گئی ہیں، انتخابی عمل 22 فروری تک مکمل کر لیا جائیگا، مرکزی و صوبائی 28 عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آئیگا اس حوالے سے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر پولنگ بوتھ قائم کیے جائینگے جن کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عہدیداروں کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے عمل میں آئے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top