آئرلینڈ: ڈاکٹر علامہ پروفیسر غلام محمد قمر الازہری کا دورہ

منہاج یونیورسٹی لاہور (پاکستان) کے فارغ التحصٰیل سکالر اور الازہر یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید ڈاکٹر پروفیسر غلام محمد قمر الازہری نے مورخہ 08 جنوری 2015 کو ذاتی طور پر آئرلینڈ کا وزٹ کیا۔

دورہ آئرلینڈ کے دوران معزز مہمان نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دفتر کا وزٹ کیا اور تنظیمی احباب سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات فرخ وسیم بٹ نے آئرلینڈ کے جملہ رفقاء، وابستگان کا تعارف کرایا اور آئرلینڈ میں تنظیمی نیٹ ورک کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں پوری قوم ظالمانہ، جاگیردارانہ اور فرسودہ کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور مصطفوی نظام کا سویرا جلد طلوع ہو گا۔ آئرلینڈ کے جملہ رفقاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری نے تنظیمی امور بہتر انداز میں چلانے اور مشن کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر مبارکباد پیش کی۔

آئرلینڈ تنظیم کے صدر فرخ وسیم بٹ نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور ایک بھر پور وفد کے ساتھ ایئرپورٹ سے واپس چھوڑنے کے لئے گئے وفد کے دوسرے شرکاء میں علامہ محمد عدیل، احمد فیاض، حافظ سعید، سید سجاد شاہ اور دیگر رفقاء بھی شامل تھے۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top