ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل آما کے زیراہتمام سالانہ میلاد النبی (ص) کانفرنس

آج کے اس پرفتن اور مادی دور میں جیسے جیسے امت مسلمہ کے دلوں سے عشق ومحبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکالنے کے لئے شیطانی حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ویسے ہی منہاج القرآن انٹرنیشنل آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ امت مسلمہ کے تعلق، عشق ومحبت کے پیغام کو پوری دنیا میں محافل اور میلاد کانفرنسز کے ذریعے عام کررہی ہے۔

منہاج القرآن ڈنمارک کے زیراہتمام 10 جنوری 2015 منہاج اسلامک سنٹر آما میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز فخرالقراء قاری محمد ندیم اختر نے کیا۔ برطانیہ سے تشریف لائے مہمان نعت خواں حافظ عبدالقادر نوشاہی اور حافظ احسن امین نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پختگی اور اطاعت کے موضوع پر پرمغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل ہی نہیں ہوسکتا جب تک ہم محبوب کائنات کو اپنے خاندان، بیوی، بچوں، مال ودولت سے زیادہ محبت نہ کریں۔ انہوں نے شرکاء کو مشن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن پوری دنیا میں عشق رسول اور محبت رسول کا پیغام عام کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کو اغیار کے آگے جھکنے کی بجائے گنبد خضراء کے مکین سے تعلق مضبوط کرنے کا درس دے رہے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا۔

رپورٹ: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top