سانحہ ماڈل ٹاؤن، انقلاب مارچ کے شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں آج عوامی امن میلہ ہو گا‎

ڈاکٹر حسن محی الدین خصوصی طور پر شریک ہوں گے، ایک ہزار کیک کاٹے جائیں گے
ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت ہے کہ قائد ڈے کی تقریبات شہداء اور انقلاب مارچ کے غازیوں کے ساتھ مل کر منائی جائیں
امن میلہ جواد کلب مرضی پورہ فیصل آباد میں 2 سے 8بجے کے درمیان منعقد ہو گا، مرکزی میڈیا سیل عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64ویں یوم پیدائش کے موقع پر انقلاب مارچ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء، زخمیوں اور اسیران انقلاب کے لواحقین کے اعزاز میں آج (25فروری) فیصل آباد میں عوامی امن فیملی میلہ منعقد کیا جائے گا۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ عوامی تحریک کے صوبائی و ضلعی رہنماء اور ہزاروں کارکنان بھی اپنی فیملیز کے ہمراہ امن میلہ میں شرکت کریں گے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت ہے کہ رواں سال قائد ڈے کی تقریبات شہداء اور انقلاب مارچ کے غازیوں کے ساتھ مل کر منائی جائیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور انقلاب مارچ کے زخمیوں اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ میلہ میں ایک ہزار کیک کاٹے جائیں گے۔ قوالی، تحریکی نغموں اور ملی نغموں کے مقابلے ہونگے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہداء کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی بچیوں اور بچوں کے لئے ’’پپٹ شو‘‘ ’’میجک شو‘‘ مہندی اور چوڑیوں کے سٹال بھی لگائے جائینگے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے فیصل آباد کے عہدیداران کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اور انقلاب مارچ کے شرکاء ہمارے فیملی ممبرز ہیں، انہوں نے اس ظلم کے نظام کے بدلنے کیلئے جان و مال کی لازوال قربانیاں دے کر پاکستان کی سیاسی جمہوری تاریخ میں قابل فخر باب رقم کیا ہے۔ ظلم کا نظام انہی قربانیوں کے صدقے بہت جلد تہس نہس ہو گا، غریب، مزدور، کسان، کلرک اپنے ہاتھ سے اپنی اور اپنے ملک کی تقدیر لکھیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top